گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 33 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
گلگت بلتستان کی نئی قانون ساز اسمبلی پہلا اجلاس اسپیکر وزیربیگ کی زیر صدارت اسمبلی ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 33 نومنتخب ارکان نے بحیثیت رکن حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں براہ راست منتخب ہونے والے 24، 3 ٹیکنوکریٹس جب کہ 9 خواتین ارکان شامل ہیں۔
قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ 25 جبکہ قائد ایوان کا انتخاب 26 جون کوکیا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر گلگت بلتستان کی نئی قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ نو منتخب ارکان پر پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔
سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دے کر انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کیا جائے جس کے لئے نومنتخب ارکان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔