بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور کی ششماہی نہر میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
افسوناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نواحی چک گیارہ کے پانچ بچے قریبی نہر ششماہی میں پکنک منانے کے لئے گئے۔
نہر میں کھیلتے ہوئے فٹ بال گہرے پانی میں چلی گئی تو دو نوجوان پانی میں اترے اور واپس نہ آئے مزید تین نوجوان بھی انہیں نکالنے گہرے پانی میں گئے اور ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں لقمہ اجل بن گئے۔
ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے چار لاشیں نکال لیں۔ یک نوجوان کی تلاش جاری ہے۔