نیو یارک (جیوڈیسک) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے فرانس کے تین صدور کی جاسوسی کی اور ان کے فون ٹیپ کیے۔
امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے دو ہزار چھ سے بارہ تک تین فرانسیسی صدور کی جاسوسی کی۔ ان میں یاک شیراک، نکولس سرکوزی اور موجودہ صدر فرانسس اولاندے شامل ہیں۔
رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی صدر نے ڈیفنس کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔