میسا چوسٹس میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی

Factory Fire

Factory Fire

میسا چوسٹس (جیوڈیسک) امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں کپڑا بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ کئی گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔

شہری انتظامیہ کے مطابق آگ اتنی شدید کہ شہر بھر سے آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب کر لی گئیں، فائر مارشل سٹیفن کون کے مطابق آگ انگلو فیبرکس مِل کے ایک حصے میں لگی جس نے جلد ہی باقی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے ہیں عمارت کافی عرصے سے خالی پڑی تھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔