روم (جیوڈیسک) پشاور کی مارکیٹ میں 2009 میں بم دھماکے کے ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر لیا گیا۔
اٹلی کی پولیس نے 2009 میں پشاور میں ہونےوالے دھماکے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپریل 2015 میں ویٹی کن میں دھماکے کی سازش کرنے والے گروہ کو پکڑا گیا جس میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ پشاور کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کا ملزم اٹلی میں چھپا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کی مارکیٹ میں 2009 میں ہونے والے دھماکے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔