کویت سٹی (جیوڈیسک) کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد متعدد زخمی ہو گئے۔
کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ دھماکا داعش کی کارروائی ہے۔