سوس (جیوڈیسک) تیونس کے سیاحتی مقام سوس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 27سیاح ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔
مسلح افراد نے تیونس کے مشہور سیاحتی مقام سوس کے ایمپیریل مرحبا ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ وزارت داخلہ نے حملے میں 27سیاحوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں تاہم مرنے والوں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
حملے کے بعد فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لےلیا۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس سال مارچ میں بھی تیونس کے دارالحکومت میں میوزیم پر حملے میں 22 سیاحوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔