گلگت بلتستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے حفیظ الرحمان بلامقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
24 ارکان پر مشتمل گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی 14 سیٹیں ہیں۔ نون لیگ کے امیدوار حافظ حفیظ الرحمان گلگت ٹو سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وزارت اعلی کے لئے ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا اس طرح وہ بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہو گئے آج گللگت بلتستان کے گورنر برجیس طاہر نے ان سے حلف لیا۔