کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مفاہمتی پالیسی کے تحت جو نوجوان مسلح کارروائی ترک کرنے کا یقین دلائیں ان کو عام معافی دی جائے گی اور حکومت ان کی بحالی کے لیے مالی مدد کرے گی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں شر پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پر امن بلوچستان مفاہمتی پالیسی کے تحت جو نوجوان ریاست کے خلاف مسلح کارروائی ترک کرنے کا یقین دلائیں گے ان کو عام معافی دی جائے گی اور حکومت ان کی بحالی کے لیے مالی مدد کرے گی۔ اجلاس میں دہشت گردوں اور کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف آپریشن مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔