بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صوبہ ہنان میں تیز بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا لاکھوں افراد متاثر ہوئے ۔ چین کا وسطی صوبہ ہنان ان دنوں شدید بارشوں اورسیلاب کی لپیٹ میں ہے۔
نو کاؤنٹیز میں دو لاکھ پچیس ہزار افراد بارش سے متاثر ہوئے۔ سڑکیں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔ ہزاروں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بیالیس ہزار پانچ سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔