مصطفی آباد/للیانی کی خبریں27/06/2015

Ibarar Bhatti

Ibarar Bhatti

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ابرار بھٹی نے یونین کونسل دفتوہ سے بطور چیئرمین الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،مجھے مسعود احمد بھٹی گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا، ابرار بھٹی کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق مسعود احمد بھٹی شہید کے بھتیجے ابرار بھٹی نے یونین کونسل دفتوہ سے بلدیاتی الیکشن میںچیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسعود احمد بھٹی شہید اور چوہدری فرغام گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہے، بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گا اور تبدیلی کے نعرے کو عملہ جامہ پہنائوں گا، مجھے یونین کونسل دفتوہ کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے درینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، عوام بلدیاتی الیکشن میں میرا ساتھ دیں میں کامیابی حاصل کرکے ان کی بھر پور خدمت کروں گا،یونین کونسل دفتوہ کو عرصہ داراز سے نظر انداز کیا جا رہا تھا ، اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے کا وقت آ گیا ہے، عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کیطرف سے ڈسٹرکٹ قصور کے پریس کلبز کے صدور کو ایوارڈ دینے کا اعلان، ایوارڈ رمضان المبارک میں صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کے ہاتھوں دئیے جائیں گے، حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام ماہ جولائی میں کیا جائے گا، تقریب میں صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری ودیگر سنیئر صحافی مہمان خصوصی ہوں گے جوقصور،پتوکی، الہ آباد، کوٹ رادھاکشن، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، گنڈا سنگھ ، راجہ جنگ، تھہ شیخم، چونیاں، چھانگامانگا ، کنگن پور، پھولنگر، سرائے مغل، رائیونڈ اور کاہنہ نو کے پریس کلبز کے صدور کو ایوارڈ دئیے جائیں گے،مختلف محکموں کے اچھی کارگردگی کے حامل ریٹائرڈ افراد کو تعریفی اسناد دی جائیں گی، جبکہ مصطفی آباد للیانی، کاہنہ اور نواحی دیہات کے مڈل و میٹرک میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسم کئے جائیں گے،عوام الناس ایوارڈ، تعریفی اسناد کے مستحق افراد کے کوائف صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے موبائل نمبر 0300-7575126 پر اطلاع کریں تا کہ مستحق بچوں کو انعامات، ریٹائرڈ افراد کو تعریفی اسناد اور پریس کلبز کے صدروایوارڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔