جھنگ کی خبریں 28/06/2015

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں ماہ صیام کے دوران آٹھ سستے رمضان بازاروں میں آٹے کے 10کلو گرام وزنی 5 لاکھ 10 ہزار تھیلے فروخت کرنے کا ٹارگٹ دیاگیا ہے جبکہ ضلع بھر کی 56 فئیر پرائس شاپس پر 20 کلو گرام وزنی 7 لاکھ 20 ہزار تھیلے فروخت کئے جائیں گے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے رمضان پیکج کے تحت ضلع میں سستے آٹے کی تقسیم کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈی سی اونادر چٹھہ نے ہدایت کی کہ صارفین کی ضروریات کے پیش نظر سستے آٹے کی تقسیم کے کوٹہ میں مناسب ردو بدل کیا جائے تاکہ رش کے مقام پر کوئی صارف سستے آٹے کی خریداری سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کی فروخت کا تمام ریکارڈ شفاف ہونا چاہیے اور نگران کمیٹیاں آٹے کی کوالٹی،وزن اور تعداد پر خصوصی نظر رکھیں۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران نے بتایاکہ ضلع میں قائم 8رمضان بازاروں کو روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے17سوتھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں جو 310روپے فی 10کلو گرام تھیلہ کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیںاسی طرح ضلع بھرکی 56 فیئر پرائس شاپ پر آٹے کے20کلوگرام وزنی 12سوتھیلے فراہم کئے جارہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ سعید اللہ مغل اورسول جج چنیوٹ شفقت حسین نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران معمو لی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 4 حوالاتی/اسیران کو جیل سے ذاتی مچلکوں پر فوری رہائی کے احکاما ت جاری کئے۔ اس دوران جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حق نواز اور دیگر متعلقہ عدالتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔فاضل جج صاحبا ن نے وزٹ کے دوران اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے جہاں انہوں نے انکے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔فاضل جج نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق اسیران کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوںنے لنگر خانہ میں قیدیوں کیلئے تیار کیا جانے والا کھانے کا معیارچیک کرنے کے علاوہ جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو تسلی بخش پاکر سپرنٹنڈ نٹ جیل کو ہدایت کی کہ جیل کے مریضوں کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News