چین: صوبہ سیچوان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج
Posted on June 29, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
China Flood
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے جبکہ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلاب میں ڈوب گئیں۔
پاؤن کےعلاقے میں سیلابی ریلا گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بہا کر لے گیا۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com