ویانا (جیوڈیسک) چھ بڑی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر اختلافات کے باعث مذاکرات 30 جون کے بعد بھی جاری رہیں گے۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان مجوزہ جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم بعض امور پر اختلاف کے باعث مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ہے۔
امریکا کے ایک اعلی سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات 30 جون کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں جب کہ ایران کے مذاکراتی وفد کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کافی وقت درکار ہے۔
اسی لیے وفود یکم جولائی کے بعد بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ کسی حتمی معاہدے پر پہنچا جاسکے۔