پشاور (جیوڈیسک) پولیس رپورٹ کے مطابق فضل قادر نے ہشت نگری کے علاقے کچھی محلہ کی رہائشی چار بہنوں کے والد اقبال کو تھپڑ مارا تھا جس پر چاروں بہنیں فضل قادر کے گھر گئیں۔
جہاں فضل قادر اور اس کے بیٹے فضل حسین نے ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چاروں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ، ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔