کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کینپ بند ہونے اور کچھ پاور پلانٹس پر گیس کی کمی سے پیداوار متاثر ہوئی جبکہ طلب بڑھی ہےاس لیے اب جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی اب وہاں بھی بجلی بند کرینگے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بجلی کی طلب اورگرمی میں غیرضروری بجلی کےآلات کااستعمال نہ کریں۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی اوسطا طلب 3 ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے، جس کے باعث لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔