کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سرگرم داعش کے جنگجوؤں نے طالبان کے ساتھ خونریز جھڑپوں کے بعد ننگرہار صوبے میں متعدد مقامات پر قبضہ کرلیا۔
مقامی حکام کے مطابق داعش کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد افغانستان میں طالبان کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔ صوبے ننگرہار کے 6 شہروں میں داعش نے طالبان کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں پرقبضہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق طالبان کیلئے فنڈز کا ذریعہ ختم کرنے کیلئے داعش نے افیون کے کھیتوں کو ختم کر دیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق داعش میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ادھر طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں کے باعث علاقے سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔