قصور کی خبریں 1/7/2015

Syed Fazal Shah

Syed Fazal Shah

آستانہ اُویسہ قصور میں روح پرور محفل میلاد مصطفی،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
قصور (امتیاز علی شاکر) آستانہ اُویسہ قصورمیں روح پرورمحفل میلادمصطفیۖزیرسرپرستی سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست منعقد ہوئی ۔ عظیم الشان محفل میلاد میں مہمان خصوصی پیرسید عرب حسین گیلانی خصوصی طور پر کینڈا سے تشریف لائے ،نقابت کے فرائض حافظ محمد آصف رضانے سرانجام دیئے جبکہ دیگر مہماناں گرامی میں سید محمد امین شاہ،سید فاضل شاہ گیلانی،چیرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ،اکبر علی بھٹی سیکرٹری پنجاب بار،عبدالستار جنیدایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔اس موقع پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ مولاناحضرت پیر توصیف ُنبی نے بیان کیا خالق کائنات نے نبی کریم ۖکو تمام جہانوں اور زمانوںکے لئے رحمة اللعالمین بنا کر بھیجا ہے۔خوش قسمت ہیں ہم لوگ جو آپۖ کی اُمت میں پیدا ہوئے۔اپنے آپ کو معمولی تصوربھی مت کیاکروکیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے محبوب نبی حضرت محمدۖ کی اُمت کیلئے چناہے ورنہ ہم میںسے کوئی حضرت موسیٰ ۖاورکوئی حضرت عیسیٰۖ کااُمتی ہوتا۔پیغمبروں نے بھی آپ ۖ کے اُمتی بننے کی دُعائیں کی ہیں۔رمضان المبارک بھی ہمیں آپۖ کی بدولت ملا۔یاد رکھوں میرا اللہ کسی جان پرظلم نہیں کرتا اُسے تمہارے بھوکے اور پیاسے رہنے سے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہم اُس کوئی فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔روزہ توروزہ دار پر رحمتیں برسانے کا بہانہ ہے ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان عالیشان ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اُس کی جزادُوں گا۔روزہ رکھنے والے کیلئے پورے دنیا میں چرند پرنداور مچھلیاں دُعاکرتی ہیں۔انہوں نے روزے دار کا مقام بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنت کے آٹھ دروازوں میں ایک کا نام باب ریان ہے جس میں صرف اور صرف روزے دار ہی داخل ہوگا۔انہوں کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہیہ کے ایک قول پر علم کرلیاجائے توہماری زندگی ہی نہیں بلکہ آخرت بھی سنور جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرسیدعرفان احمد شاہ 5جولائی کوعمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے
قصور(امتیاز علی شاکر)آستانہ اُویسہ قصورمیں روح پرور محفل میلادمصطفیۖمحفل کے اختتام پر پیرسد عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست کی جانب سے تمام شرکاء محفل کو افطار ڈنر دیاگیا اور اس موقع پر رونق محفل پپرسید عرفان احمد شاہ نے بتایا کہ وہ اس سال بھی5جولائی کوعمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف مسجد نبوی میں بیٹھیں گے اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دُعا کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا یہاں کچھ نہیں سب کچھ اللہ تعالیٰ کا ہے ۔اپنی وہ چیزہوتی ہے جو خود کمائی جائی :علامہ مولاناحضرت پیرسید عرب حسین گیلانی
قصور(امتیاز علی شاکر)آستانہ اُویسہ قصورپر روح پرورمحفل میلادمصطفیۖزیرسرپرستی سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست منعقد ہوئی ۔ عظیم الشان محفل میلاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علامہ مولاناحضرت پیرسید عرب حسین گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ تصوف کو یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ جیسے درویش کہتا ہے کہ یااللہ اس کائنات میں سب کچھ تیراہے میراکچھ نہیں۔ہمارا یہاں کچھ نہیں سب کچھ اللہ تعالیٰ کا ہے ۔اپنی وہ چیزہوتی ہے جو خود کمائی جائی ۔کیا ہم نے اپنا جسم خود کمایا ہے؟کیااپنے ماں باپ و بہن بھائی ہم نے خود کمائے ہیں؟کیا اپنی آنکھیں،کان،ہاتھ،پائوں یہاں تک کہ پورے جسم میں سے کوئی ایسی چیز ہے جو ہم نے خود کمائی ہے؟ہرگزنہیں سب کچھ اللہ تعالیٰ کا ہے ۔مومن کا جینا،مرنا،جاگنا سونااُٹھنا بیٹھنا،ہسناروناسب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہوتاہے۔اسی لئے تو پیرسید بابابلے شاہ صاحب نے کہاہے
”تیرے ہندیاں سوندیاں محبوبہ تیرا مجرم ہاں جے میں ہویاں
سوں تیری سوہناتُووں ایں ہوے شرک عیاں جے میں ہویاں ”

Abdul Sattar Juneed

Abdul Sattar Juneed

Touseef Nabi

Touseef Nabi