بیلجیئم (جیوڈیسک) ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ نے ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر اولمپکس 2016 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بیلجیئم کے شہراینڈورا میں کھیلے گئے ورلڈہاکی لیگ کے کوارٹرفائنل میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کراولمپکس 2016 کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم شاہینوں کی اب بھی اولمپکس میں پہنچنے کی امید باقی ہے، پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ جیت کر کوالیفائی کرسکتا ہے۔
برطانیہ نے پہلے ہی کوارٹر میں پاکستان پر 2 گول کرکے سبقت حاصل کرلی تھی جس کے بعد قومی ٹیم دباؤ کا شکار رہی تاہم آخر کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا گیا۔
واضح رہے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں رواں سال کے اختتام پر بھارت میں شیڈول ورلڈ لیگ فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے کیساتھ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس میں بھی جگہ بنا لیں گی۔