کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حاجی عبدالمجید خان نیازی ایم پی اے نے تاجر اتحاد گروپ اور تاجر انقلاب گروپ کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شو آف ہینڈ میں بھی طارق پہاڑ کے حق میں فیصلہ دینے سے قبل تاجر انقلاب گروپ کے صدارتی امیدوار نے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ سابقہ 2 سالوں میں مختار حسین نے تاجروں کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا۔
دکانداروں نے طارق پہاڑ کو بلا مقابلہ منتخب کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ اگر پولیس انتظامیہ ہمارے کسی ورکر کے ساتھ زیادتی کرے گی تو پولیس کا برا حشر کرونگا۔ جن کے گھروں کا چولھا بمشکل جلتا ہو وہ کیسے آج کے دور میں گزارا کرے۔ ہم ہر صورت غریب لوگوں کے ساتھ ہیں۔ کسی ایک دکاندار کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم سب اکھٹے ہو کر اس دکاندار کا دفاع کریں گے۔
میں کسی بھی ورکر سے پہلے خود حوالات میں جائونگا۔ ہمیں اپنے دوستوں اور ورکروں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، نائب صدر انتظار حسین ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، وحید خان ، تنویر عباس جعفری ، ندیم زبیری ، خالد چنڈی ، وسیم خان ، محمد اطہر پپو ، محمد ابراب بھمب ، الطاف جکھڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، شیخ محبوب ، طاہر خلیل ، محمد اکبر عرف اکو ، محمد جنید طارق ، محمد حبیب ، محمد شاہد چوہدری ، محمد جاوید ، سید سبطین شاہ ، ہارون ملانہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔