شام: داعش کا شہر تل ابیض پر دوبارہ قبضہ: 18 جنگجوئوں کے قتل کی ویڈیو جاری

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل دفاعی اہمیت کے حامل تل ابیض شہر پر حملہ کر کے اسکے مشرقی حصے پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے کرد جنگجوئوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔

ادھر شام میں داعش کیخلاف لڑائی میں آسٹریلوی جنگجو کیتھ ہارڈنگ مارا گیا۔ شام میں باغیوں نے داعش کے مبینہ 18 کارکنوں کے قتل کی ویڈیو جاری کر دی۔

دوسری طرف برطانوی پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ لندن کے نزدیکی شہر لوٹن سے 12 افراد کا ایک کنبہ شام چلا گیا ہے۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ان لاپتہ لوگوں میں ایک بچہ اور اْسکے دادا دادی بھی شامل ہیں۔