دو ہزار دس میں ایان علی کیساتھ مونٹی کارلو کا سفر کس نے کیا، تہلکہ خیز انکشافات

Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) سپر ماڈل گرل ایان علی بھی مناکو کے سیاحتی مقام مونٹی کارلو کی دیوانی نکلیں ، 2010 میں وہ مونٹی کارلو گئیں لیکن ان کا شریک سفر کون تھا ، یہ معمہ بالآخر پانچ سال بعد حل ہو ہی گیا۔

مناکو کے خوبصورت سیاحتی مقام مونٹی کارلو میں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح فطرت کے نظاروں کا لطف اٹھانے پہنچتے ہیں ، بھلا سپر ماڈل گرل ایان علی کیوں پیچھے رہتیں ، انہوں نے بھی 2010 میں مونٹی کارلو کا سفر کیا۔ لندن سے مونٹی کارلو سفر کے ایک اہم کردار سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار بھی ہیں جن سے متعلق ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں ارسلان افتخار کے 2010 اور 2011 کے بیرون ملک فیملی وزٹ کی تفصیلات شامل تھیں۔

2010 کے لندن مونٹی کارلو سفر میں ایک خاتون بھی شامل تھیں تاہم اُس خاتون کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ۔ وہ خاتون کون تھیں ؟ پانچ سال تک یہ معمہ بنا رہا ، آخر کار اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لندن مونٹی کارلو سفر میں کوئی اور نہیں سپر ماڈل گرل ایان علی اور ارسلان افتخار شریک سفر تھے ۔ ارسلان افتخار نے اس سفر کے دوران شاپنگ اور رہائش پر تین لاکھ ساٹھ ہزار پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔