باکو (جیوڈیسک) نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ رات 150 افراد کو ہلاک کر دیا۔ شدت پسندوں نے بورنوں کے علاقے میں نہتے لوگوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔
حملہ آوروں نے گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور درجنوں خواتین اور بچوں کو بیدردی سے ذبح کر ڈالا۔ 50 سے زائد شدت پسندوں نے کوکاوا گاؤں پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے گھروں کو آگ لگا دی جس سے درجنوں افراد جھلس گئے۔
دہشت گردوں نے سب سے پہلے مختلف مسجدوں میں افطار کے بعد نمازیوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گردوں نے لاشوں کو آگ لگادی دہشت گردوں نے گھروں میں داخل گھس کر کھانا بنانے میں مشغول خواتین کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق شدت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔انھوں نے آس پاس کے 3 گاؤں میں قتل و غارت کیا۔