کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹی اداروں کے حکام کے مطابق کراچی، حیدر آباد، کوٹری، جامشورو اور اطراف کے علاقوں میں حساس اداروں نے کارروائیاں کیں۔
کاررائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق چاروں دہشت گرد سانحہ سفورہ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے گرفتار دہشت گرد طاہر عرف سائیں کی بیوی کی نشاندہی پر ان کے احسن آباد میں واقع گھر پر بھی دوبارہ چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گھر سے الیکٹرونک آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔