ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں گھاس کاٹنے کے تنازعے پر مقامی زمیندار کے ساتھیوں نے 55 سالہ مختیار کو تشدد کر کے قتل کر دیا جبکہ تشدد سے مختیار کا داماد اور بیٹی زخمی ہوئے۔
ملتان کے علاقے موضع پیپل والا میں مختیار، اس کی بیٹی کنیز اور داماد الیاس مقامی زمیندار ملک جہانزیب کی زمینوں سے گھاس کاٹ رہے تھے کہ زمیندار کے ساتھیوں نے تینوں پر حملہ کر دیا اور بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے 55 سالہ مختیار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا داماد الیاس شدید زخمی ہوا۔
تشدد سے جاں بحق ہونیوالے 55 سالہ مختیار کی بیٹی کنیز کے مطابق مقامی زمیندار سے گھاس کاٹنے کی اجازت لینے کے باوجود حق نواز اور اس کے ساتھیوں نے ان پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اس کے والد کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ قطب پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مختیار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کر دی ہے۔