کراچی: بلدیہ کورنگی نے شہادت یوم علی کے حوالے سے ضلع میں بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اس پرہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی صدارت میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے اجلاس میں تمام امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شہادت یوم علی پر ضلع کورنگی کی حدود میں امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقین بنا ئی جائے۔
امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ تجاوزات اور رکاوٹوںکا بھی فوری خاتمہ کیا جائے اجلاس میں میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XEN ایم اینڈ ای بہروز خان اور دیگر موجود تھے ۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ شہادت یوم علی پر علاقائی وسطح پرمسائل کے حل کے لئے جاری انتظامات امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جائیں۔
جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ راستوں سے وال چاکنگ اور تجاوزات و رکاوٹوں کا خاتمہ فوری یقینی بنا نے کے احکاامت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے اور تمام تر انتظامات نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیاجائے۔