اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ تعلیم برائے ترقی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف یہ دورہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر کررہے ہیں، ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں کسی بھی پاکستانی رہنما کا یہ ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وہ منگل کو اوسلو میں ترقی کے لئے تعلیم کے موضوع پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے وزیراعظم اپنے ناروے کے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے وہ ناروے کے ولی عہد ہاکون منگو سے بھی ملیں گے، دورے سے وزیر اعظم کو ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ امور سمیت عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔