اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ چار دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی میں مون سون سسٹم جولائی کے وسط میں آئے گا۔
محکمہ موسمیات نے 12 جولائی کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے کہا ہے کہملک میں حالیہ بارش کا سلسلہ مختصر ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد میں ہلکی بارش جاری رہے گی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ دن بعد بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گا۔