لالہ موسیٰ : سٹی مال پلازہ میں (کول کڈز کولیکشن) چلڈرن گارمنٹس کا شاندار افتتاح، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، شیخ خالد محمود نے ربن کاٹا، نوشاد علی شیخ، حاجی کامران، حاجی امتیاز شیخ، محمد اشرف، سہیل احمد، ماسٹر عبدالجلیل اور تاجر برادری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایم ڈی کول کڈز کولیکشن شاہد علی شیخ اور مرزا افتخار احمد نے معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا،اس موقع پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کو ل کڈز کولیکشن سٹی مال پلازہ میں ایک خوب صورت اضافہ ہے جہاں پر بچوں کے ریڈ ی میڈ گارمنٹس کی وسیع اور عمدہ ورائٹی رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کول کڈز کے ایم ڈی شاہد علی شیخ اور مرزا افتخار احمد کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اور کاروبار شروع کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،کول کڈز کولیکشن سٹی مال پلازہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ کے بہترین محل وقوع کی وجہ سے جلد ہی کسٹمر کی توجہ کا مرکز بن جائے گا انشاء اللہ۔