مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عید کے بعد یوتھ ونگ تحصیل قصور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس میں پارٹی کے اہم عہدیداران شامل ہوں گے، اعجاز احمد بھلرجزل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کا افطار ڈنر سے خطاب، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے زیر اہتمام کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سیکرٹری تحصیل قصور آئی ٹی سیکرٹری عاصم صدیقی، ایڈیشنل سیکرٹری عمر فاروق بھٹہ، یونین کونسل 24کے صدر چوہدری منظور احمد،محمد عباس، محمد سلیم، مصطفی آباد للیانی و گردو نواح دیہات سے یوتھ ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اعجاز احمد بھلر جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کی طاقت سے انکار نہیں نہیں کیا جا سکتا۔
یوتھ کی طاقت کسی بھی امیدوار کی ناکامی و کامیابی میں بھر پور کردار ادا کرتی ہیں، یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ثابت ہو گی، ہم تحصیل قصور میں یوتھ ونگ کو منظم کرکے میاں نواز شریف و میاں شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، عید کے بعد یوتھ ونگ تحصیل قصور مصطفی آباد میں اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس میں پارٹی کے اہم عہدیداران شامل ہو گے، کارکنان تقریب کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں۔