کروڑ لعل عیسن کی خبریں 07/07/2015

Opening

Opening

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تاجر پیشہ انبیاء اور صحابہ کا پیشہ ہے۔ حلال کی روزی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز میرانی آٹو ایکسچینج کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ارشد مورانی ، نائب صدر انجمن تاجران انتظار حسین قریشی ، تنویر عباس جعفری ، ملازم خان ، امتیاز جسکانی ، امان اللہ ، عاطف شاہجہان قریشی ، اشرف شہانی ، حافظ محمد بخش سمیت درجنوں افراد نے میرانی آٹو ایکسچینج کے افتتاحی دعا میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں PTI کلین سوئیپ کرے گی۔ بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، ریحام خان پورے ملک کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں کرپٹ نظام کے خلاف جہاد میں مصروف ہے اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔موجودہ حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے باعث 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔ ملک میں سولر انرجی سسٹم کے باوجود واپڈا بجلی پوری نہ کر سکا جو کہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر اضلاع میں الیکشن بورڈ قائم کر دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ڈکیتوں کا گروہ ایک بار پھر سے سرگرم، بنکوں سے رقوم نکلوانے والے افراد کو لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری۔ پولیس قابو پانے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی مورانی اکا مسرور حسین ولد محمد اسلم UBL کروڑ سے 95 ہزار روپے کی رقم نکلوا کر باہر نکلاتو ڈکیت گینگ کے افراد نے اس کو یہ کہہ کر کہ ان کے پیسے اور موبائل یہاں گرا ہے اور پھر اس کو کہا کہ میرے پیسے اٹھا کر وہ جا رہا ہے۔ جلدی موٹر سائیکل سٹارٹ کرو اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ بھاگنے والا شخص بس اسٹینڈ کے عقب میں جا کر کھڑا ہو گیا۔ اور اس کا ساتھی بھی موٹرسائیکل سوار کو لے کر وہاں پہنچ گیا۔ اور سامنے کھڑے ہوئے شخص نے پسٹل نکال کر اس سے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 95 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہی گینگ کروڑ کے تین افراد کو لاکھوں روپے سے محروم کر چکا ہے۔ ایک لائن میں 3 بنک موجود ہیں جن پر سکیورٹی کیلئے پولیس کی گاڑی کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ واردات کے وقت پولیس کی گاڑی موجود نہیں تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں سستی اشیاء خوردونوش کا واویلہ جھوٹ ثابت ہوا۔ یوٹیلیٹی سٹور پر بہت کم مقدار میں آٹا ، دال چنا، ثابت چنے ، وائٹل ، لپٹل اور سپریم چائے ، کھجور ، کوکا کولا ، ائریل سرف بھجوائے گئے۔ کروڑ کے مین یوٹیلیٹی سٹور گزشتہ کئی روز سے آٹا دال چنا، ثابت چنے ، وائٹل ، لپٹل اور سپریم چائے ، کھجور ، کوکا کولا ، ائریل سرف دستیاب نہیں۔ جبکہ چینی بھی ایک ہفتہ کے بعد گزشتہ روز بھجوائی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹور پر بھیجا جانے والا گھی کا معیار بھی انتہائی ناقص بتایا جاتا ہے۔جس لوگوں کو ریلیف نہ ملنے کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹور کی آمدنی نصف سے بھی کم ہو گئی ہے۔ انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ذوانل منیجر یوٹیلیٹی ، کمشنر اور ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان کے آخری عشرے اور عید کے ایام میں یوٹیلیٹی سٹور پر متذکرہ اشیاء وافر مقدار میں بھجوائی جائیں۔