نائجیریا میں بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Nigeria Blast

Nigeria Blast

ابوجا (جیوڈیسک) شمالی نائیجریا کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شمالی نائجیریا کے علاقے زاریا میں سرکاری ملازمین اور پرائمری اسکول ٹیچرز اپنی شناخت کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 32 افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقے کے گورنر ناصر الروفی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے جب کہ علاقہ زیادہ مسلم آبادی پرمشتمل ہے۔ گورنر کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تاہم یہ بوکو حرام کی کارروائی لگتی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل خاتون خود کش بمبار کے حملے میں 13 جب کہ گزشتہ روز مسجد اور ریسٹورنٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔