ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی ابتداء سندھ سے

Sindh

Sindh

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج اِس سے انکار نہیں ہے کہ یہ بات کافی عرصے سے ہر سطح کا پاکستانی شدت سے محسوس کر رہا تھا کہ اب ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم ہو جانا چاہئے جہاں کرپشن کا ناسور مدرشکم میں آنے والے بچے سے لے کر لمبی عمرگزارکرقبرکی آغوش میں چلے جانے تک دیمک کی طرح چمٹ چکاہے آخرایک نہ ایک روز اس ناسور کو ملک سے ختم تو ہونا ہی چاہئے اور اَب کوئی نہ کوئی تو ضرورہی ختم کردے،آج چلویہ ایک اچھی بات ہوئی کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی ابتداء ہر زمانے میں آمر سے لڑنے اور سرزمینِ پاکستان پر جمہوریت کی آبیاری کرنے والے سب سے اہم اور ذمہ دار صوبے سندھ سے ہی ہو گئی ہے ویسے بھی اس صوبے سندھ نے جہاں جمہوریت کو ملک میں پروان چڑھانے کے لئے بہت سی تاریخ ساز قربانیاں دیں ہیں تو آج اِس ہی صوبہ سندھ جس نے سیاست میں جمہوریت کے خاطر اپنی جانب سے دی جانے والی ہر قربانی کو عبادت سمجھا ہے۔

یہی صوبہ سندھ ہی ہے آج جو سیاسی قربانیاں دینے کا ایساعادی بن چکاہے کہ آج بھی جِسے وفاق نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے سب سے پہلے منتخب کیا ہے اور یوں آج یہ مُلک سے کرپشن کے خاتمے کی راہ میں خود کو قربان کرنے کے لئے اپنی جانب سے ہلکے پھلکے احتجاج کے بعد بھی پیش کرنے کو تیار ہو چکا ہے۔ ہاں البتہ ..!! اِن دنوں سندھ میں کرپشن کے حوالے سے ایف آئی اے کارروائیوں کی بہت ساری خبریں گرماگرم ہیں اِسی حوالے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے اِس بیان نے نہ صرف سندھ اور وفاق اور مُلک بھرمیں ایک بڑابھونچال برپاکررکھا ہے، ایک خبر کے مطابق وزیراعلی ٰ سندھ نے کہاہے کہ ”ایف آئی اے اور نیت کی کارروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں“ اِ س میں کیا کیاقانونی پیچیدگیاں ہیں فی الحال اِس کی وضاحت تو وزیراعلیٰ سندھ نے نہیں کی ہے مگر آج اتناضرورہواہے کہ سندھ کے معاملات میںوفاقی کی جانب سے ایف آئی اے کو جابجامداخلت کے ملنے والے اختیارات پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے احتجاج کرتے ہوئے یہ توضرورکہہ دیا ہے کہ ”ایف آئی اے اور نیت کی کارروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہیں“یہ بات یہیں ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اُنہوں نے مزیدکہاہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیور(نیب) کی کارروائیاں صوبائی خودمختاری میں مداخلت اور سندھ پر حملہ ہیں۔

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

،وزیراعلی ٰ سندھ نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کو قانوناََ سندھ کے معاملات میں مداخلت یا چھاپے مارنے کا کوئی اختیارنہیں،اپنے احتجاج میں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہاہے کہ وفاقی حکومت کی ایگزیکٹواتھارٹی یا وفاقی ایجنسیزکے افسران صوبائی کرپشن اور جرائم کے مقدمات کے حوالے سے سندھ حکومت کاکردارادانہیں کرسکتے، روزمرہ کا کام مفلوج ہوگیاہے اور ہم اِسے عدالت میں چیلنج کریں گے“ جس پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاتو اُنہوں نے سیدصاحب کے احتجاج پر جواب دیتے ہوئے کچھ یوں فرمایاکہ”ایف آئی اے کو تحفظِ پاکستان قانون کے تحت دیئے گئے حالیہ اختیارات محض سندھ کے لئے مخصوص نہیں ، اوراِس کے ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سید صاحب..!! ایف آئی اے کو اخیتارات دینے کا بنیادی مقصدجرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری دینا ہے جو بین الاقوامی یا بین الصوبائی ہیں اور جو تمام صوبوں کی پولیس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔

وبائی خودمختاری کا ہر حال میں احترام کرتے ہیں“اور بس فون بندہوگئے جبکہ چوہدری صاحب کے اِس جواب پر سیدصاحب ضرورتلملاکررہ گئے ہوںگے اور اپنے سرپر ہاتھ پھیرتے ہوئے اپنے اگلے کسی سیاسی مگر سخت لائحہ عمل کے بارے میںمنصوبہ بندی کرنے لگے ہوں گے جبکہ اِنہیں سوچناچاہئے کہ اِن کی عمرایسی نہیں ہے کہ یہ ہوش کے بجائے جوش اور جذبات سے سوچیں اور ایک ایسے معاملے میں کہ ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر وفاق سندھ سے ایک اچھے مقصدکے لئے قربانی مانگ رہاہے تو وزیراعلیٰ سندھ کوتو اِس پر لبیک کہتے ہوئے اپناسرخم کرلیناچاہئے اور نہ صرف خود کو بلکہ اپنی جماعت اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کو مُلک اور سندھ سے کرپشن جیسے ناسورکے خاتمے کے لئے پیش کر دینا چاہئے۔

اب ایسے میں آج اگر ہم ملک اور بالخصوص سندھ کی موجودہ سیاسی ، سماجی اور اقتصادی صورت حال اور سارے تناظرمیں دیکھیں یا جائزہ لیں تو ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکیںگے کیا آج تک ہمارے حکمرانوںوسیاستدانوںاورہمارے قومی اداروں کے سربراہوں سمیت کسی ایک بھی پاکستانی نے اپنے مُلک کے خاطر کوئی ایک بھی کام کسی بھی نوعیت کے کرپشن سے پاک ہوکر ٹھیک نہیںکیا ہے..؟؟ اَب جنہیں دُسدھارنے اور ٹھیک کرنے کی ابتداءصوبہ سندھ سے کی جارہی ہے اور جس کے لئے ایف آئی اے اور مُلک کے دوسرے بڑے اداروں سے حکومت مددلے رہی ہے،اور ایسے میں ایک سوال یہ بھی پیداہوتاہے کہ حکومت نے مُلک سے کرپشن کے خاتمے کی ابتداءصوبہ سندھ ہی سے کیوں کی ہے..؟؟ اور دوسرے بھی تو مُلک کے صوبے ہیں وہاں سے کرپشن کے خاتمے کی ابتداءکیوں نہ کی گئی..؟؟ ایک صوبہ سندھ ہی حکومت کو کیوں اور کس لئے ملاہے..؟؟اِس کا جواب د یناوزیراعظم نوازشریف سمیت وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پر لازمی ہو گیا ہے۔

Corruption

Corruption

کیونکہ آج جہاں وفاق کی جانب سے صرف صوبہ سندھ ہی سے متعلق اِس قسم کے کئے جانے والے فیصلوں پر سندھ کی حکومت اور سندھ کے شہری اور دیہی عوام میں شکوک وشہبات جنم لے رہے ہیں تو وہیں اِن میں احساسِ محرومی کا عنصربھی غالب آرہاہے۔ بہرکیف ..!!آج مُلک کی 67سالہ تاریخ گواہ ہے کہ اِس سارے عرصے میں آنے والی ہر آمراور سول حکومت نے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے خاطرمُلکی اور عوامی فلاح وبہبود کے اچھے بھلے کاموں کو کرپشن کی ٓآمیزش سے سوائے بگاڑنے کے کچھ اور نہیں کیاہے آج جن کی ہمارے سامنے ایک بڑی لمبی فہرست ہے یقین جانیئے کہ ہمارے حکمرانوں، سیاستدانوںاور قومی اداروں کے سربراہوںکی کی جانے والی کرپشن کی تفصیلات سے بھری اِس لمبی چوڑی سیاہ فہرست کے سواہمارے ہاتھ کچھ نہیںہے ،ہمیںجس پر ڈوب مرناچاہئے تھا۔ مگرآج افسوس ہے کہ ہم ڈھیٹ ہوگئے ہیںا ور ایسی ہٹ دھرمی پر اُترچکے ہیں کہ اپنے اِس سیاہ کارنامے پر بھی فخرکرنے لگے ہیں اور اپنے خلاف اُٹھنے والی ہر آوازکا گلاگھونٹنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے ہیںحالانکہ آج اگرہم میں ایک رتی برابربھی خوفِ خدااورذراسی بھی اِنسانیت ہوتی توہمیںاور ہمارے حکمرانوں، سیاستدانوںاور قومی اداروں کے سربراہوں کو اپنے کرپشن کے سیاہ اور شیطانی گناہوں اور کارناموں پر چُلّوبھرپانی میں مرجاناچاہئے تھامگرہم نے ایسا نہیں کیا ہے۔

کیونکہ اَب ہم نے اپنے وجود کوکرپشن کے خول میں محفوظ کررکھاہے اور ہم نے اِسی میں ہی اپنی اور اپنی نسلوں کی کامیابی وکامرانی اور اپنی بقاءو سلامتی اور استحکام و سا لمیت کا رازڈھونڈلیاہے اِس لئے ہم نے رینجرزو نیب اور عدلیہ کی صورت میں اپنی اصلاح کے لئے اُٹھنے والے نیک اورمضبوط ہاتھوں کو اپنے خلاف اُٹھنے والے ادارے تصورکرلیاہے اوریوں آج ہم نے مُلک کو کرپشن کی دلدل سے پاک کرنے والے رینجرز، نیب اور عدلیہ جیسے مقدس اداروں کے خلاف کھلم کھلامحاذکھول لیاہے اور آج کرپشن کی دلدل میںغرق سارے سیاہ کرتوتوں والے باہم متحدو منظم ہوکر رینجرز اورنیب کے خلاف صف آرا ہیں۔

اَب ایسے میں آج اگرمُلک سے کرپشن اور لوٹ مار کی جاری تیز رفتاری کی روک تھام کی مہم سندھ اور کراچی سے شروع ہوئی ہے تواِس میں خودسندھ سے ہی تعلق رکھنے والے پرانے و نئے سیاستدانوں، حکمرانوںاور قومی اداروں میں کرپشن کو بے لگام کرکے مزے لوٹنے والے سربراہوں کو اپنے گلوں کے گردگھیراتنگ ہوتا محسوس ہورہاہے،تو وہ چیخ پڑے ہیں،حالانکہ وہ یہ جانتے بھی ہیں کہ مُلک میں کرپشن ہر سطح پر عام ہوچکی ہے آخرکبھی نہ کبھی اور کہیں نہ کہیںجاکر اِسے کوئی نہ کوئی ضرورروکے گا۔

آج اگر مُلک اور سندھ میں بالخصوص جاری کرپشن مافیاکے سر چڑھتے طوفان کو روکنے اور ختم کرنے کے لئے رینجرزاور نیب مل کر اپنی اپنی حکمت عملی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مُلک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں تو ایسے میںکرپشن کی لت میںپڑے مُلک اور بالخصوص سندھ سے تعلق رکھنے والے افرادکو رینجرزاور نیب کو خوش آمدید کہناچاہئے تھااور ان کے شابہ بشابہ کھڑے ہوکر مُلک اور سندھ سے کرپشن کے خاتمے کی کو ششوں میں اپناحصہ ڈالناچاہئے تھانہ کہ یہ مُلک اور سندھ میں کرپشن کو پروان چڑھانے والوں کا ساتھ دیتے اور چیخ چلاکر رینجرز اور نیب کے اہلکاروں کے نیک کاموں میں رخنہ ڈالتے …اور اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصدکے خاطر وفاق سے رینجرز اورنیب کو ملنے والے اضافی اختیارات کے خلاف طرح طرح کی آوازیں نکالتے رہیںاور سندھ میں کرپشن کے ناسوروں میں جکڑے عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنے اپنے سیاسی قد اونچے کرتے پھیریں۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com