سوئٹزر لینڈ میں گرمی کا 94 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Switzerland Heat

Switzerland Heat

جنیوا (جیوڈیسک) گرمی کی شدید لہر نے یورپ کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ میں گرمی کا 94 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں سورج ایک بار پھر سوا نیزے پر آگیا ہے جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں درجہ حرارت 39.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس نے گرمی کا 94 سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق جنیوا میں سب سے زیادہ گرمی 1921 میں پڑی جہاں درجہ حرارت 38.9 پر پہنچ گیا تھا لیکن موجودہ صورتحال نے گرمی کے سابقہ ریکارڈز کو پیچھے توڑ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کے ماروں کو امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے آندھی اور طوفانی بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔