واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نگوین فو ٹرونگ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔ امریکا اور ویت نام کے سربراہوں کے درمیان 20 سال کے عرصے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔
اس موقع پر صدر اوباما نے کہا کہ سیاسی نظریاتی مختلف ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان گہرا اشتراک پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 20 ویں صدی میں مشکل تاریخ رہی ہے اور اب بھی دونوں ملک کے سیاسی فلسفے اور سیاسی نظام میں واضح فرق موجود ہے۔
ویتنامی رہنما نگوین فو ٹرونگ نے ملاقات کو پُرتپاک، تعمیری، مثبت اور دوٹوک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ،سب سے اہم یہ ہے کہ ہم سابقہ دشمنوں سے اب دوست اور پارٹنرز بن گئے ہیں، یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مستقبل میں بھی بڑھتے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نےکہا کہ صدراوبامانے ویتنام کے دورے کی دعوت دی قبول کر لی ہے۔