لاہور: میاں بیوی کی 2 روز پرانی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گارڈن میں ایک گھر سے میاں، بیوی کی 2 روز پرانی لاشیں ملیں ہیں۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے شیر شاہ بلاک میں ریلوے کے ریٹائرڈ آفیسر ڈاکٹر جاوید زیدی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ان کے گھر سے ملیں۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولین کے علاوہ گھر میں کوئی اور شخص رہائش پذیر نہیں تھا۔

دونوں لاشیں 2 روز پرانی تھیں اور ان پر تشدد کے نشانات بھی ہیں، میاں بیوی کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔