بدین (عمران عباس) بدین یوم علی کا مرکزی جلوس آج کی دوپہرشاہنواز چوک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اما م بارگاہ کاشانیۂ زینبیہ پر اختتام پزیر ہوگا، جبکہ سیکیورٹی کے کچھ خاص انتظام نہیں کیئے گئے ہیں، شہر کی سے بڑی مرکزی امام بارگاہ کاشانیۂ زینبیہ پر پانچ سے چھ اہلکار اور ایک موبائیل تعنات کی گئی ہے۔
جبکہ شہر کے دوسری امام بارگاہوں، امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ عزاء خانہ زہرا ؑ،امام بارگاہ قصر شاہ نجف کے علاوہ دیگر 15سے زائد چھوٹی امام بارگاہیں اور پِڑہ ہیں جن پر صرف دو، دو اہلکار تعنات کیئے گئے ہیں، امام بارگاہ سجادیہ میں مجلس عزاء دن 11بجے شروع ہوگی جس میں مولانا مدد علی ملاح صاحب خطاب کریں گے۔
مجلس کے اختتام پر جلوس برآمد ہو گا جو مرکزی امام بارگاہ شاہنواز چوک پر پہنچے گا جہاں پر پہلے سے ہونے والی مجلس جس کو مولاناابراالحسن خطاب کریں اور مجلس کے اختتام پر جلوس برآمد ہو گا، دونوں امام بارگاہوں کے جلوس اور دیگر چھوٹے امام بارگاہوں کے جلوس ملکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے غریب آباد چوک پر پہنچیں گے۔
جہاں پر مولانا ڈاکٹر مختیار جعفری خطاب کرینگے اور مولاعلی کی شہادت بیان کرینگے، جس کے بعد جلوس مہران چوک پھر وہاں سے واپس امام بارگاہ شاہنواز چوک روزئے افطار سے پہلے اختتام پزیر ہو گا۔