رینجرز سے خصوصی اختیارات کی واپسی پیپلز پارٹی کی سندھ دھرتی سے غداری ہو گی، شاہ محمد اویس نورانی

Rangers

Rangers

کراچی : جمعیت علما ء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حب کراچی کے ساتھ ایک بار پھر درندگی کا ایک کھیل کھیلنے کی تیاری کی جارہی ہے، عوامی جماعت ہونے کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کب تک بھٹو ازم کا سودہ کرتی رہے گی۔

کراچی میں جاری آپریشن کے جیسے ہی کچھ مثبت نتائج آنا شروع ہوئے تو سندھ حکومت رینجرز کو پس دیوار لگانے کے جواز ڈھونڈ رہی ہے، دہشت گردوں، بھتہ خوروںا ور ٹارگٹ کلرز کو پہلا آکسیجن آمر وقت مشرف نے دیا تھا اور اب دوسری بار جمہوری اقدار کی دعویدار پیپلز پارٹی قاتلوں پر دست شفقت رکھنا چاہتی ہے۔

اگر رینجرز کے خصوصی اختیارات واپس لئے گئے یا کراچی آپریشن کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی صوبہ سندھ کی تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کا ہر سطح پر بائیکاٹ شروع کردیں گی، مدینہ منورہ روانگی سے قبل صوبہ بلوچستان کے علماء اور خادمین کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علما ء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے منفی فیصلے اور رینجرز کے اختیارات میں کمی دو چوروں کے درمیان باہمی مشاورت اور اتحاد کا ثبوت ہے۔

جمعیت علماء پاکستان صوبہ بلوچستان سے آئے ہوئے ذمہ داران اور خادمین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے ذمہ دران اور خادمین قابل تحسین ہیں کہ اتنے سخت مسائل اور دشواریوں کے باوجود بھی نظام مصطفی کے سفر میں ہر سو گامزن ہیں اور مسلسل جدجہد کر رہے ہیں۔

جاری کردہ انچارج میڈیا سیلجمعیت علمائے پاکستان
http://facebook.com/NooraniMediaCellPk
http://juppakistan.wordpress.com