مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/7/2015

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے گرد نواح دیہات میں جعلی پیروں کی بھر مار، پسند کی شادی، راتوں رات امیر ہونے کے خواب دیکھا کر سادہ لوح عورتوں کی عزتوں سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے گلی محلوں اور نواحی دیہات میں جعلی عاملوں و بابوں کی بھر مار نے سادہ لوح افراد کو لوٹنا اور گھریلوں پریشانی میں مبتلا سادہ لوح خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسانا معمول بنا لیا، متعدد افراد جعلی پیر و عامل بن کر سادہ لوح مرد و خواتین کو رات رات امیر کرنے،ساس اور خاوند پر قابو پانے، دشمن کو زیر کرنے ، پسند کی شادی ودیگر معاملات کو چند دن میں حل کرنے کا جھانسہ دے کر مرد و خواتین سے ہزاروں روپے ہتھیالیتے ہیں، جبکہ خوبصورت خواتین کی عزتیں بھی تار تار کرنے سے نہیں کتراتے، مجبورمرد و خواتین ان کا آسان شکار ہوتے ہیں، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جعلی پیروں و عاملوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر، بیف250کی بجائے 300، مٹن 500کی بجائے 600روپے میں فروخت جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں قصابوں نے من مانے ریٹ وصول کرنا معمول بنا لیا، عرصہ داراز سے من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف کبھی کبھار معمو لی جرمانہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے قصاب کھلے عام 50سے 100روپے زیادہ وصول کرکے روزانہ ہزاروں روپے وصول کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں ، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قصابوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سرکاری ریٹ پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126