بدین (عمران عباس) ضلع بدین کی نہروں میں ٹیل تک پانی کی شدید قلت کے خلاف ضلع بدین کے آبادگاروں کی جانب سے مسلسل احتجاج کے بعد سیڈاسندھ کے وائس چیرمین رکن صوبائی اسیمبلی محمد نواز چانڈیو کی جانب سے دربار ھال بدین میں سیڈا کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیااجلاس میں شریک ضلع بدین کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں نے محکمہ آبپاشی کے عملداروں اور سیڈ ا کے ڈاریکٹر پر الزام لگایا کہ ضلع بدین کے ٹیل کے آبادگاروں کے پانی کا حصہ بڑے اور بااثر زمینداروں کو فروخت کردیتے ہیں
جس پر اجلاس میں موجود سیڈا کے ڈائریکٹرخیر محمد ڈاھری اور محکمہ آبپاشی کے عملدارمشتعل ہوگئے اور انہوں نے بلند و بانگ کہا کہ بدین ضلع کے ٹیل کا پانی یہاں کے متخب اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی اور پیپلز پارٹی کے با اثر عہدیدار اور وڈیرے چوری کرتے ہیں جن کے خلاف ہم قانونی کاروائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو سیڈا اور مہکمہ آبپاشی کے افسران کویا تو معطل کردیا جاتا ہے یا ان کا تبادلہ کردیا جاتا ہے،
سیڈا کے ڈائریکٹر اور مہکمہ آبپاشی کے عملداروں کی جانب سے سچ گوہی پر اجلاس میں موجود تلہار کے رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپراور پیپلز پارٹی کے عہدیداران کی جانب سے سیڈا کے ڈائریکٹر خیر محمد ڈاھری کو زدکوب کرنے کی کوشش کی جس پر دربار ھال میں ہنگامہ آرائی ہوگئی،متاثر آبادگاروں کی جانب سے سیڈا کے وائس چیرمین اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمیبلی اور عہدیداروں کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے دربار ھال سے باہر نکل گئے اور سیڈا کا اجلاس بغیر نتیجے ختم ہوگیا، آبادگاروں محمد ابراھیم، میر امتیاز تالپر اور منٹھار بھٹی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میر واہ پنج میل موری 10میل ریگولیٹر سمیت ٹیل والی 28میل ریگیولیٹر پر کہیں بھی پانی نہیں آرہا، جس کے باعث ہماری ہزاروں ایکڑ زمین پر کھڑی فصل تباہ ہوچکی ہیں،
اب انسانوں اور جانوروں کے پینے کے لیئے بھی پانی مہیسر نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور افسران اپنی ایئر کنڈیشنڈ آفیسوں میں آرام کررہے ہیں اور آبادگاروں کی کوئی سننے والا نہیں ہے، اس موقع پرپی پی پی ایم پی اے اور سیڈا کے وائس چیرمین محمد نواز چانڈیو نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ پانی کے چورہم سب ہیں، انہوں نے کہا کہ جو بھی آبپاشی عملدار ٹیل تک پانی فراہم نہیں کریگا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے آبپاشی عملداروں کو مخاطب ہوکر کہا کہ فیلڈ کینال فوری طور پر بند کرکے اکرم واھ اور میر واھ کی ساری شاخوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔