حضرت محمد فاروق شاہ سرکار

Pir Muhammad Farooq Shah Sarkar

Pir Muhammad Farooq Shah Sarkar

تحریر: پروفیسر محمد صغیر مئولف کتاب، تذکرہ اولیائے منڈی بہاوالدین
بدلا نہ ان کے بعد بھی موضوع گفتگو
وہ جا چکے ہیں پھر بھی میری مہفلوں میں ہیں
دنیا ایک ایسی جلوہ گاہ ہے جہاں نت نئی صورتیں ظہور پذ یز ہوتی ہیں اور اپنے اعمال و اشغال کا مظاہرہ کر کے اور سیرت و کردار کے نقوش چھوڑ کر صفہ ہستی سے روپوش ہو جاتی ہیں۔ جب سے دنیا قائم ہے اور انسان نے ہوش سنمبھالا ہے، یہ سلسلہ جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گا۔

انہی انسانوں میں بعض ایسے ہوتے ہیں جو یکغہت فراموش کر دیئے جاتے ہیں اور بعض اس مقام و مرتبہ کے ہوتے ہیں کہ ان کی جدائی پر نہ صرف ہزاروں آنکھیں اشکبار ہوتی ہیں بلکہ ان کی یاد لمہ بھر کو دل سے مہو نہیں ہوتی۔ زندگی کے ہر موڑ پر ان اکابرین کی کمی شدت سے مہسوس کی جاتی ہے اور جب تک سلسلہ انفاس جاری ہے ان کی جدائی کی کسک رہ رہ کر قلب و جگر کو زیرو زبر کرتی رہے گی۔

انہی عالی مرتبت ہستیوں میں ایک درخشاں ستارہ، حضرت اعلی پیر سید محمد فاروق شاہ سرکار ، سرزمین منڈی بہاوالدین کے افق پر طلوع ہوا جن کا وجود دلوں کی راحت، قلوب کا اطمینان، آنکھوں کا سکون، ذہنوں کی طمانیت اور راحوں کے گداز کا سبب تھا۔ یہ عظیم ہستی تنہا انجمن کی مثال تھی۔ طریقت و شریعت، حقائق و معرفت، جذب و درویشی، علم و آگہی، ادب ع تاریخ، عرفان و ایقان، فلسفہ و حکومت ، تفکر و تصوف الغرض ہر صنف میں آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اولیت تھی۔

آپ رحمتہ اللہ علیہ کے ہمعصر اکابرین، آپ رحمتہ اللہ علیہ کی فکر و نظر، علم و دانش، تہبر علمی، شان قلندری، حسن اخلاق، شفقت و مہبت اور روحانی مقام و مرتبے کے معترف رہے ہیں۔ ہر مکتبہء فکر کے افراد آپ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر حاضر ہوکر سکون و طمانیت کی دولت سے مستفید ھوتے رے ہیں۔

Wiladat

Wiladat

ولادت و نسب نامہ : اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ ، سرزمین سوہاوہ جملانی، ضلع منڈی بہاوالدین میں تشریف لائے۔ آپ کے والد بزرگوار سید نا پیر جملے شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ المعروف فنافی اللہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ ولی ء کامل اور خدا رسیدہ بزرگ تھے اور والدہء معظمہ حضرت مائی صاحبہ رحمت بی بی رحمتہ اللہ علیہ ، شم بیدار عابدہ، زاہدہ، ولیہ خاتون تھیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ موسوی الکاظمی سید تھے اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کا نورانی شجرہء نسب چونتیس، 34 پشتوں بعد ساتویں امام اہل بیت رضی اللہ عنہ ، سید نا حضرت امام موسی بن جعفر الکاظم رضی اللہ عنہ سے ہوتا ہوا سرکار ختمی مرتبت کی قڈمبوسی فرماتا ہے۔

آپ رحمتہ اللہ علیہ کا نورانی نسب نامہ اسطرح ہے۔ حضرت اعلی سید نا پیر محمد فاروق شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ بن حضرت پیر سید جملے شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ بن حضرت اعلی سید ن پیر ممحد فاروق شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید جملے شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید قادر علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید شیر علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید لعل حسین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید رفیع الدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید علی قلی شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید لطیف علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید ممحد عیسی شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید معروف عنایت شریف شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید عثمان علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید ملکی شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید علم الدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید عبدالوھاب شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید انبیاء شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید حصام الدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید شہاب الدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید صدرالد ین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید قاضی علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید عزیزالدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید حمیدالدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید احمد علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید ممحد علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید جہان علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید برہان علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید حسین علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید موسی شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سیدحسن علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید جلال الدین شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید احمد علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید ہارون علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ ثانی بن حضرت پیر سید طبن طبا شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید حجاز احمد شاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن حضرت پیر سید طاہر علیشاہ سرکار رحمت اللہ علیہ بن سیدنا امامزادہ ہارون موسی شہید سرکار، المعروف سیدنا ہارون ولایت، تا جداراصفہان، بن سیدنا امام موسی الکاظم سرکار بن سیدنا امام جعفر الصادق رحمت اللہ علیہ سرکار بن سیدنا امام ممحد الباقر رحمت اللہ علیہ سرکار بن سیدنا امام علی السجاد سرکاربن سیدنا امام علی المرتضی شیر خدا دامادپغیمبراعظم سیدنا ممحد المصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرکار دو جہاں۔

فقیہ اعظم و نساب مرعشی نجفی رحمت اللہ علیہ کا بیان: معروف نسب شناس، حضرت سید شہاب الدین مرعشی نجفی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں، حضرت ہارون بن موسی بن جعفر کا ہر فرزندولی زمان و قطب مکان ہے اور روئے زمین کے مختلف ممالک کو زینت بخش کر فیض رساں ہے۔

Professor Muhammad Sagheer

Professor Muhammad Sagheer

تحریر: پروفیسر محمد صغیر
مئولف کتاب، تذکرہ اولیائے منڈی بہاوالدین