جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہاہے کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس میں ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اللہ تعالی ٰ اپنی مخلوق سے محبت کرنے والے شخص کو پسند کرتاہے ۔انہوںنے یہ بات ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ٹی ایم ایز کے زیر اہتمام سستے رمضان بازار تحصیل شورکوٹ کے معائنہ کے دوران تاجروں اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی پی او ذیشان اصغر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر تمام متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ سستا رمضان بازاروں میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیا ئے خوردونوش فروخت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور صارفین کو انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوںنے کریانہ کے سٹالز کے مالکان کو ہدایت کی کہ سستا رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کا گھی اور کھانے کا تیل میسر ہونا چاہئے اور حکومت کی طرف سے فراہم کرہ سبسڈی پر فروخت ہونے والا آٹا اور چینی کے دو کلو کے پیکٹ کا بھی فوری انتظام کیا جائے۔ ڈی سی او نے دوران معائنہ مختلف سٹالز پر فروخت ہونے والی اشیاء کی کوالٹی کا معائنہ کیا اور صارفین کی آراء معلوم کیں انہوںنے مذکورہ سستے بازاروں میں لگائے گئے گوشت کے سٹالز پر فروخت ہونے والے گوشت کے معیار کو سراہا اور ہدایت کی کہ سستے رمضان بازاروں کے معیارکو ماہ صیام کے بقیہ دنوںمیں بھی اسی طرح برقرار رہنا چاہئے انہوں نے رمضان بازاروں میں صحت وصفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ دنوں میں اس روایت کو برقرار رکھا جائے انہوںنے اس دوران گرین چینل کی طرف سے لگائے گئے تازہ پھل اور سبزیات کی فراہمی پر اطمینا ن کا اظہارکیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : ادارہ صنعت زار جھنگ میں مستحق اور نادار خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پر یذیڈنٹ انرویل کلب مسز عائشہ ہمایوں اور انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی ۔تقریب میں پریذیڈنٹ مسز عائشہ اور انچارج ثمرہ رباب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بابرکت مہینہ میں دل کھول کر اس جذبہ کے تحت ضروریات کو پورا کرکے اپنا مذہبی اخلاقی اور معاشرتی فریضہ پورا کر سکتے ہیں جس سے معاشرہ میں بہتری واقع ہوگی دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی مدد کرکے ہم دلی سکون اور اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پاک پیغمبرحضرت محمدۖکا بھی یہی درس ہے کہ ہم اپنے ارد گر د موجودمستحق اور نادار افراد کی ہرممکن حد تک مدد کریں ۔بعد ازاں مستحق ،غریب اور نادار خواتیں میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔