بیجنگ (جیوڈیسک) سمندری طوفان چن ہوم نے چین کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔
چین کے صوبے زی جیانگ میں 1949 کے بعد اب تک کا طاقتور طوفان تباہی مچا رہا ہے ، ساحلی علاقوں میں 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، اب تک سو ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
صوبے میں نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں ، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس متاثر ہونے سے لوگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفان چین میں تباہی مچانے کے بعد اب کوریا کی جانب بڑھ رہا ہے۔