گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) دبئی کے نوجوان رہنما حمزہ خان لودھی کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر کی تقریب میں ڈویژنل صدر MSF ملک آفتاب’ صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) سعودی عرب چوہدری سفیان گجر’ صحافی ذوالفقار علی باجوہ’ نوجوان کاروباری رہنما شوکت علی ہاشمی مون شاہ (قطر گارمنٹس) ملک عارف ڈوگہ’ حبیب بٹ’ ایریا مینیجر’ عامر اسلم سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن ملک بشیر HBL’ ڈپٹی نذیر احمد ‘ عمران شریف ملک’ عمران کمبوہ و دیگر شریک تھے۔ …………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نشاد کا دورہ گجرات۔ وہ ممتاز عالم دین علا مہ آغا مبارک علی موسوی کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے بھائی آغا جعفر موسوی کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی بھی موجودتھے ۔ اس موقع پراظہارِِ خیال کرتے ہوئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نشاد نے کہا کہ گجرات میں اہل تشیع کی خدمت اور تبلیغ کیلئے موسوی خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 1952ء میں میرے والد محترم نے موسوی خاندان کے آغا حسن موسوی کو نجف سے گلگت لائے اور انہیں زمین اور مکان وغیرہ فراہم کئے۔ آج بھی پورے پنجاب میں اہل تشیع کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بلتستان سے تعلیم یافتہ علماء کرام اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آغا مبارک موسوی اور ان کے بھائیوں کی اس سلسلہ میں خدمات قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے برصغیر میں ہمیں صحیح معنوں میں تعلیمات سے روشناس کروایا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔ …………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ایک کھرب روپے سے زائد بجٹ میری کاوشوں سے گلگت بلتستان کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی آف بلتستان اور مرکزی سڑک جو کہ پنجاب سے گلگت جاتی ہے کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے اہل تشیع کو تحفظ ملا ہے۔ قتل و غارت کا سلسلہ کم ہو ا ہے۔ پہلے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کر کے دہشتگرد شیعہ حضرات کو قتل کر دیتے تھے اب موجودہ حکومت نے جب سے ضرب عضب شروع کی ہے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ اور دہشتگردوں کے حوصلہ پست ہوئے ہیں ہمیں دہشتگردی کے خلاف حکومت کی سپورٹ کرنی چاہئے’ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد محمد نقوی کی کوششوں سے اہل تشیع کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ …………………… …………………… گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت وقار الحسن ہیرا کی طرف سے ہر سال کی طرح گزشتہ روز بھی امام بارگاہ حسینیہ میں عبادت کرنیوالے سینکڑوں خواتین و حضرات اور معتکفین کو سحری فراہم کی گئی۔ دیسی گھی سے بنے ہوئے پراٹھے ، سالن، دہی اور شکر کے ساتھ سحری کروائی گئی۔ صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ SHO تھانہ بی ڈویژن ………………………… گجرات(جی پی آئی)صدر مرکزی انجمن تاجران سید انور علی شاہ اور چیئرمین عالمگیر بوبی پہلوان کی طرف سے چوک پاکستان میں روزہ داروں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں روزہ داران نے افطاری کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ، خان شبیر خان’ خان قیوم خان’ شیخ افضا ل الرحمن شاد’ علی قدیر قریشی’ ملک بابر’ سیٹھ ظہیر عباس صراف و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمنظم انداز میں افطاری کا بندوبست تھا۔
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)عبید اللہSHOتھانہ دولتنگر نے دو افرد سے ایککلو گرم ہیرون برامد مقدمات درج تفصیل کے مطابق میا ں خان ولداللہ دتہ قوم تر کھان سکنہ مہسم سے 500 گرام ہیرون برامد کرکے مقدمہ نمبر187اورشاھد عرف وکی ولد میاں خان سے 500گرام ہیرون برامد کرکے مقدمہ نمبر 188درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا،ASIمہظر اقبال اورASIصابر حسین نے نفری کے ہمراہ ریڑ کیا
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)ویٹنری محکمہ کے سید ممتاز حسین،ڈاکٹر طاہر اور ڈاکٹر رضوان نے خر دو نوش کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں گراں فروش لو گوں کے خلاف 75مقدمات درج کروائے۔ DCOلیاقت علی چٹھہ نے ماہ رمضان میں کھانیکی چیزوں کے نرخ نامہ مقرر کر رکھا ہے۔ اس وقت شہر میں قیمتن کا فی بہتر ہیںمگر گاوں اور قصبوں میں اشیاء مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)ڈاکٹر شاھدہ تارڑ کے والد کی وفات پر DHO ڈاکٹر عا بد ڈاکٹر طاہر عباس گو ندل ڈاکٹر مقصود زاہد ،ڈاکٹرفا روق چوہدری ،سو شل ورکر منور کھو کھر، ڈاکٹر شفیق آئیز ،ڈاکٹر نیعم خاور نے اپنے تعزتی پیغام میں کہا ربعزت مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردس میں جگہ عطا فرما ئے۔
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی) رینجر کو صرف کراچی شہر تک محدود کر دینا اور باقی سندھ کے تمام اندرونی علاقوں میں کاروائی سے روک دنیا سندھ حکومت کی انتہائی خطرناک پالیسی پے اس پالیسی سے معاملات سدھرنے کی بجائے اوربگڑ جائیں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک استقلال کے مرکزی نائب صدر سید باقررضوی اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج 1971سے بدترین حالات سے گزر رہا ہے اور انتہا پسندی دہشت گردی ،نے ملک کے اند ر خطرناک صورت حال پیدا کی ہوئی ہے تودوسری طرف پاکستان شدید دبائو میں ہے اور مغربی ،مشرقی اور ہرطرف سے دبائو میں ہے اور پاکستان کی معاشی صورت حال بھی کافی خراب ہو چکی ہے ملک کی اکثریتی آبادی بھوک،ننگ، افلاس،بے روز گاری،عدم علاج،اور عدم تعلیمسے دوچار ہے بے روز گار نوجوانوں کی تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہو تا جارہا ہے ملک کو بہت جلد پانی کا بحران درپیش ہونے والا ہے ضروری ہے کہ تمام میگا پراجیکٹس کو چھوڑ کر کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے ملک یں عادلانہ نظام اور منصفانہ نظام ملک کی سالمیت کے لیے لازمی ہے سید باقر رضوی نے کہا کہ 2015کا سال پاکستان کے فیصلہ کن سال ثابت ہو گا
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح سبزی منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوںکی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ منڈی میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں اور پھلوںکی شفاف نیلامی کے ذریعے انکے ریٹس کا تعین کیا جائے ۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریٹ کارڈ ز کا بروقت اجراء یقینی بنایا جائے نیزمنڈی میں پھڑیوں کے اوزان کی بھی کڑی چیکنگ کی جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ ریٹ کارڈ ز نہ لگانے والے او ر گرانفروشی میں ملوث افراد سے ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی او ر ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے گی۔
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر رمضان بازاروںمیں اوزان کی چیکنگ کے لئے ڈیوٹی دینے والے کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کے لئے خصوصی تقریب ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈی او سی وقار حسین خان اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب تھے جبکہ ڈی او انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز محمد اکرام اور انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز رضوان ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی او سی وقار حسین خان نے رمضان بازاروں میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر کوآپریٹوز اہلکاروں کو زبردست سراہا اور انکے کردار کی تعریف کی۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ اہلکاروںکی وجہ سے انتظامیہ کو اوزان کے حوالے سے شہریوںکے حقوق کے تحفظ میں بھرپور مدد ملی اور ہر قسم کی شکایات کا ازالہ ہو سکا۔ ڈی او انڈسٹری، ویٹس اینڈ میئرز اکرام الحق نے بھی کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی طرف سے بھرپور معاونت کو سراہا اور کہا کہ عید گفٹس انکے لئے یادگاری ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی قیادت میں انتظامیہ انکے کردار کو مستحسن نگاہوں سے دیکھتی ہے۔ اس موقع پر اہلکاروں نے عید گفٹس دینے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)اسپشل پرائس مجسٹریٹس اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور محمد رفیق تارڑ نے مختلف علاقوںمیں چیکنگ کے دوران اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 6گرانفروشوںکے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں جبکہ 9گرانفروشو ںپر مجموعی طور پر ساڑھے 22ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے دوران چیکنگ قمرشہزاد کو چھوٹا گوشت زائد نرخوں پر فروخت کرتے پکڑ لیا جسے بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ انڈے، دود ھ دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرانفروش قمر شہزاد، منظور اسلم، نوید قیصر اور اللہ وسایا پر ساڑھے چار ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹ محمد رفیق تارڑ نے کڑیانوالہ کے علاقہ میں اچانک چیکنگ کی اور گوشت، سبزیاں اور دیگر اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر محسن شہزاد، عبدالشکور، محمد ادریس، شہزاد اور قدیر کے خلا ف گرانفروشی پر مقدمات درج کر ادیے جبکہ بلاول، شاہد ندیم، ثاقب ، عبدالخالق، فیاض پر اٹھارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہےـ معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہےـ مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیںـ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے ملک سے غربت ، جہالت،بے روزگاری ،کرپشن کے خاتمے اوروسائل میں اضافے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس کے بغیر ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔قائدواقبالکے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اورقیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے سنہرے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے ایک ہوکر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امن قائم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پسماندہ علاقوں میں دانش سکول اس لئے قائم کئے کہ غریب طالب علم تعلیم حاصل کرکے معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ان علاقوں کے طالب علم کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔حکومت ہر حال میں معاشرہ سے افراتفری اور شدت پسندی ختم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔قیام امن کے لئے حکومت ہر سطح پر کوشش کررہی ہے ۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)اسپیشل پرائس مجسٹر یٹ و ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترھنگی نے گجرات شہر میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو جیک بھیج دیا ہے
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)گجرات ضلع کے تمام ملز مالکان نے گجرات کے تمام سستے رمضان بازاروں میں سستے داموں آٹے کی سپلائی کو روک دیا ہے جس کی وجہ سے شہریو ں کو آٹے کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملز مالکان کا کہنا ہے کہرمضان بازاروں میں گورنمنٹ کو سستے داموں آٹا فراہم نہیں کر سکتے سستے داموں آٹا فراہم کرنے سے ملز مالکان کافی خسارہ میں جارہے ہیں اس لیے آٹا کی سپلائی کو بند کر دیا گیا ہے
…………………… ……………………
گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت نے رانا الیاس سرکل انچارج انٹی کرپشن سیالکوٹ کو گجرات میںاے ڈی انٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے جبکہ سرکل انچارج رمضان کمبوہ کی ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی ہوچکی ہے ،ان کو ڈی ایس پی پیٹرولنگ گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے ۔