لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ عیدالفطر کے پہلے دو روز کرائے تیس فیصد کم ہوں گے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام ٹرینوں اور کلاسوں پر ہو گا۔
عید کے موقع پر 23 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جو سولہ جولائی تک 23 مختلف روٹس پر چلیں گی۔ اسپشل ٹرینوں میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس کی ہوں گی۔
فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے لیے خصوصی ٹرینیں اگلے دو روز میں چلائی جائیں گی۔