صدر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ تین فیصد کر دی گئی۔

آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق صدر ممنون حسین نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا، صدر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ تین فیصد کرنے کے آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس بینکوں کی ادائیگیوں پر لاگو ہو گا اور آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا وعدہ کیا تھا۔