ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم ایوارڈ سے بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے پوچھے گئے سوالوں پر کہا کہ انہیں بے وفا مرد سخت ناپسند ہیں، انہیں کبھی کسی بالی ووڈ اداکار سے ملنے کے لئے اس کے گھر کی دیوار پھلانگنے کی ضرورت نہیں پڑی لیکن اگرانہیں امیتابھ بچن سے ملنے کے لئے ایسا کرنا پڑتا تو وہ ضرورکرتیں۔ کتب بینی ان کا نیا مشغلہ ہے اور ان کی بہن کرشمہ کپور اور فلم سازکرن جوہر ایسے دوست ہیں جن کے ساتھ گپیں لگانے میں انہیں مزہ آتا ہے۔
کرینہ کپورکا کہنا تھا کہ اگر بحیثیت اداکارہ وہ ہالی ووڈ کی فلم میں لیونارڈوڈی کیپریو کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ وہ جب بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو اپنے گھر کی بالکنی میں لگے پودوں کے پاس بیٹھ کر کافی پیتی ہیں جس سے انہیں ذہنی تناؤ دورکرنے میں مدد ملتی ہے۔