سائبیریا (جیوڈیسک) امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سائبیریا میں روسی فوجی بیرک کی چھت گرنے سے 23 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
چھت کے ملبے تلے دب جانے والے فوجیوں کی تلاش کا کام گھنٹوں جاری رہا۔ یہ منہدم ہونے والی بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والے دس فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس عمارت کی دوبارہ تزین و آرائش 2013ء میں کی گئی تھی۔