فیصل آباد : متحدہ امن کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ محمد منشاء سالک ابرار حسین لاڑا نے کہا ہے کشمیر کی آزادی روز روشن کی طرح ایک حقیقت ہے پاکستانی قوم نصف صدی سے دی گئی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دے گی بھارت کو کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کشمیرکی بات نہ کرکے کشمیریوںکے زخموںپرنمک چھڑکاہے۔اورنہ ہی نوازشریف نے بلوچستان سمیت ملک بھرمیںراکی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر بات کی جبکہ اس کے برعکس وزیراعظم نریندرمودی نے بمبئی حملہ کیس کوبھرپورطریقہ سے اٹھایا جوانتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ایک اچھاموقع ضائع کیاہے ہمیں دنیا بھر کو بتانا چاہیے تھا کہ بھارت راء کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
نوازشریف نے اپنے ذاتی مفادات اورکاروبارکو نقصان پہنچنے کے پیش نظرنہ کشمیر کی بات اورنہ ہی پاکستان میںرا کی سرگرمیوں کو اجاگر کیااوریہ لوگ نریندری مودی کو پاکستان آنے کی دعوت پر پھولے نہیں سما رہے۔پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں 80 فیصد بھارت ملوث ہے اور پاکستان کے پاس اس کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ضائع کر دیا۔