نیویارک (جیوڈیسک) سنسنی خیز کہانی پر مبنی خوف و دہشت سے بھرپورامریکن تھرلر ڈرامہ فلم دی گفٹ (The Gift) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
جوئل ایڈجرٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جونہایت خوش و خرم زندگی گزاررہے ہوتے ہیں لیکن اچانک ناگہانی پریشانی میں مبتلا ہوکر ایک دوسرے پر اعتبار کھو بیٹھتے ہیں۔
فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جیسن بیٹ مین، ریبیکا ہال اور جوئل ایڈجرٹن سمیت دیگر شامل ہیں۔جیسن بلم اور ربیکا یلدہم کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 31جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔